حیدرآباد ۔ 27 ستمبر (پریس نوٹ) ڈاکٹر اے اے خان ریاستی نائب صدر تلنگانہ مائناریٹیز ایمپلائز سرویس اسوسی ایشن (ٹی ایس میسا) نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ بقرعید جو ماہ ذی الحجہ کی 10 تاریخ سے 12 ذی الحجہ کے دوران تین دن تک منائی جاتی ہے۔ اسوسی ایشن کے ریاستی صدر جناب فاروق احمد اور جناب عبدالقدیر خان جنرل سکریٹری نے بتایا کہ رویت ہلال کمیٹی کے مطابق بقرعید 5 کی بجائے 6 اکٹوبرکو منائی جائے گی۔ لہٰذا ڈاکٹر اے اے خان کلیم الدین احمد، ایس اے ایم قادری، ایم اے نعیم، شیخ عبدالقدیر اور غلام جیلانی انصاری نے بتایا کہ تلنگانہ مائناریٹیز ایمپلائز سرویس اسوسی ایشن (ٹی ایس میسا) کی جانب سے ایک مراسلہ ریاست تلنگانہ کے وزیراعلیٰ مسٹر کے چندرشیکھر راؤ، نائب وزیراعلیٰ جناب محمد محمود علی سے نمائندگی کی کہ بقرعید کی تعطیل بروز پیر 6 اکٹوبر کو منظور کرتے ہوئے 7 اور 8 اکٹوبر 2014ء کو بھی تعطیل کی منظوری کے احکامات جاری کریں ۔