شمس آباد۔/20 اپریل، ( سیاست نیوز) شمس آباد سرپنرچ راچا ملا سدیشور نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آر اینڈ بی عہدیداروں کی لاپرواہی کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ میٹرو واٹر ورکس کی جانب سے پانی کے پائپ لائن کے لئے کھدوائی کی گئی اور کام سست انداز میں کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے عوام برہم ہورہے ہیں۔ کھدوائی کرکے گڑھوں کو جوں کا توں برقرار رکھا جس کی گرام پنچایت کی جانب سے لیولنگ کروائی گئی۔ 17نومبر 2017 کو شمس آباد پولیس اسٹیشن تا بس اسٹانڈ روڈ کیلئے رقم منظور ہوئی۔ 31 جنوری2018 کو سنگ بنیاد رکھا گیا تقریباً تین ماہ گزرنے کے باوجود اب تک کام کا آغاز نہیں کیا گیا۔ رکن اسمبلی اور مقامی سرپنچ کے کہنے کے باوجود کام کا آغاز نہیں کیا جارہا ہے۔ سرپنچ نے مطالبہ کیا کہ اس کام کا جلد از جلد آغاز کرتے ہوئے رمضان کے آغاز سے قبل مکمل کیا جائے۔