حیدرآباد 29 مارچ ( پی ٹی آئی ) چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو نے یہاں عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ گوداوری پشکرم 2015 کے کام بروقت مکمل کرلیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ پشکرم کیلئے ریاست کو آنے والے بھکتوں کو کسی طرح کی مشکل پیش نہ آئے ۔ نائیڈو نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ کاموں کی رفتار بڑھائیں اور تمام ضروری اقدامات کے ذریعہ انہیں بروقت مکمل کرلیا جائے ۔گوداوری پشکرم کا 14 جولائی سے آغاز ہونے والا ہے اور یہ 12 دن تک جاری رہے گا ۔ اس وقت لاکھوں افراد ریسات کا دورہ کرتے ہیں اور ڈبکی لگاتے ہیں۔ نائیڈو آج مغربی گوداوری جاتے ہوئے یہاں رکے تھے اور انہوں نے عہدیداروں کو کاموں کی بروقت اور تیزی سے تکمیل کی ہدایت دی ۔