حیدرآباد یکم / اپریل ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ نے آج عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اپنی انا پرستی کو ترک کرکے فرائض کی انجام دہی پر توجہ دیں ۔ انہوں نے عہدیداروں کو انتباہ دیا کہ اگر وہ فرائض کی انجام دہی میں لاپرواہ ثابت ہوں تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے متعلقہ محکموں سے وابستہ عہدیداروں اور ارکان پارلیمنٹ اور دیگر عوامی نمائندوں کے ساتھ مل جل کر کام کرنے کا مشورہ دیا اور ریاست کی ترقی کیلئے اپنی طرز کارکردگی کو تیز کریں ۔