عہدہ کا حلف لینے کیلئے 2لیڈروں کی سیکلوں پر آمد

نئی دہلی، 5 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان سے لوک سبھا کے رکن ارجن رام میگھوال اور گجرات سے ممبر پارلیمنٹ مان سکھ بھائی مانڈویا مرکزی وزیر کے عہدے کا حلف لینے کے لئے آج سائیکل سے راشٹریہ پتی بھون پہنچے ۔ دونوں نے وزیر مملکت کے طور پر حلف لیا ۔ حلف لینے کے بعد مسٹر مانڈویا نے کہا کہ وہ وزیر کے طور پر سائیکل سے اپنی وزارت پہنچنے کی بھی کوشش کریں گے ۔ دونوں لیڈران راشٹریہ پتی بھون کے باہر اپنی سائکلیں کھڑی کرکے وزیر کے عہدے کا حلف لینے دربار ہال میں پہنچے ۔ اس سے پہلے بھی یہ دونوں لیڈران پارلیمنٹ سیشن کے دوران کئی بار سائیکل سے پارلیمنٹ ہاؤس آتے رہے ہیں اور لوگوں کی توجہ اپنی طرف متوجہ کرتے رہے ہیں۔