عورت کو طلاق کے بعد بھی شوہر کیخلاف شکایت کا حق : عدالت

نئی دہلی ، 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کوئی عورت قانون انسداد گھریلو تشدد کے تحت سابق شوہر کی زیادتیوں کے خلاف اپنی شکایت طلاق کے ذریعے شادی ٹوٹ جانے کے بعد بھی دائر کرسکتی ہے، سپریم کورٹ نے یہ بات کہی۔ فاضل عدالت نے راجستھان ہائی کورٹ کے آرڈر میں مداخلت سے انکار کیا جس نے ایک ازدواجی تنازعہ میں یہ حکمنامہ جاری کیا تھا۔