عورتوں کو مردوں سے زیادہ نیند کی ضرورت

امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خواتین کو نیند کی مردوں سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔تحقیق کے مطابق خواتین کا دماغ چونکہ بیک وقت بہت سی مصروفیات میں الجھا رہتا ہے اس لئے مناسب نیند نہ ملنے کی صورت میں ڈپریشن اور مایوسی کا خدشہ کافی بڑھ جاتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند میں کمی کے باعث خواتین کو بہت سی بیماریوں اور مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اس لئے ان کے لئے پُرسکون اور اچھی نیند نہایت ضروری ہے۔