حیدرآباد، 26جولائی (یواین آئی )تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راو نے شہر حیدرآباد کی امبیڈ کریونیورسٹی کے کیمپس کا دورہ کیا اور ٹی سیٹ کی پہلی یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کی۔ڈپارٹمنٹ آف انفارمیشن ٹکنالوجی ،الکٹرانکس اینڈ کمیونکیشن کی زیر سرپرستی سوسائٹی فارتلنگانہ اسٹیٹ نٹ ورک کی جانب سے ٹی سیٹ چلایاجاتا ہے ۔اس موقع پر کے ٹی راما راو نے ٹی سیٹ کے دفتر کے احاطہ میں شجرکاری بھی کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر راو نے کہا کہ کورس کے معیاری مواد کو تیار کیاجائے گا تاکہ مختلف مرکزی اداروں کے اہلیتی امتحانات میں شرکت کے خواہش مند طلبہ کو فائدہ ہوسکے ۔یہ کورس مواد ریاستی اعلی تعلیمی کونسل اور ٹی سیٹ چینلس کی مددسے تیار کرتے ہوئے مختلف سماجی رابطہ کے پلیٹ فارمس پر پیش کیاجائے گا۔