اطمینان پر رکن کونسل کو مستعفی ہونے کا مشورہ ، کونسل میں ٹی آر ایس اور اپوزیشن میں چیالنج
حیدرآباد ۔ یکم اکتوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز کونسل میں شہر کے امن و ضبط کی صورتحال پر ہوئے مباحث کے دوران برسر اقتدار جماعت اور اپوزیشن قائدین ایک دوسرے سے الجھ پڑے ۔ وزیر داخلہ نے چیلنج کیا کہ عوام اگر مطمئن نہیں ہے تو وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کیلئے تیار ہیں۔ اگر عوام مطمئن نہیں ہے تو کیا ایسی صورت میں رکن قانون ساز کونسل مسٹر ایم ایس پربھاکر مستعفی ہوں گے؟ جناب محمد علی شبیر قائد اپوزیشن تلنگانہ قانون ساز کونسل نے اس موقع پر مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ چیلنجس و جوابی چیلنجس درست نہیں ہیں۔ کانگریسی رکن قانون ساز کونسل پولیس کے کسی انفرادی عہدیدار پر تنقید نہیں کر رہے ہیں بلکہ محکمہ کی کارکردگی پر تنقید کی جارہی ہے چونکہ جو طرز کارکردگی اختیار کیا گیا ہے ، اس پر اعتراض ہورہا ہے۔ انہوں نے دونوں قائدین سے خواہش کی کہ چیلنجس سے گریز کریں اور شہر کے عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنے کے اقدامات پر توجہ دی جائے۔ جناب محمد علی شبیر نے شہر کو عالمی معیار کا شہر بنانے کیلئے اور سرمایہ کاروں کو راغب کروانے کیلئے شہر حیدرآباد میں امن وامان کی بہتری اور معیاری نظم و ضبط کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔