عوام کے درمیان کانگریس کا غلط پیام

صدر نشین قانون ساز کونسل انتخاب پر وزیر داخلہ کا ردعمل
حیدرآباد ۔ 2 ۔ جولائی : ( آئی این این ) : ریاستی وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی نے آج کہا کہ تلنگانہ قانون ساز کونسل کے صدر نشین کے انتخاب پر کانگریس عوام کے درمیان غلط پیام دے رہی ہے ۔ ایوان میں خطاب کے دوران وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ بات حیرت کا باعث ہے کہ کانگریس صدر نشین کے عہدہ کے لیے اپنے امیدوار کو کھڑا کرنے کے بعد انتخاب کا بائیکاٹ کیا ۔ انہوں نے قانون ساز کونسل سے کانگریس کے واک آوٹ کو شرمناک بتاتے ہوئے کہا کہ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ کانگریس قائدین الجھن کا شکار ہیں ۔ انہوں نے کانگریس پر ایوان کی توہین کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کو اس عمل پر معذرت خواہی کرنا ہوگا ۔۔

ٹی ایس جینکو ویب سائٹ کا آغاز
برقی پیداوار صلاحیت چھ ہزار میگا واٹ کا نشانہ ، صدر نشین ٹی ایس جینکو
حیدرآباد ۔ 2 ۔ جولائی : ( پریسن وٹ ) : آندھرا پردیش تنظیم جدید قانون 2014 کے مطاقب تلنگانہ پاور جنریشن کارپوریشن لمٹیڈ ٹی ایس جینکو کا قیام تلنگانہ یوم تاسیس کے روز 2جون کو عمل میں آیا ۔ ٹی ایس جینکو کی مکمل تنصیبی صلاحیت 4365.3 میگا واٹ ہے ۔ چیف منسٹر تلنگانہ کی ہدایت کے مطابق آئندہ تین سالوں میں یہ صلاحیت چھ ہزار میگاواٹ تک پہنچا دی جائے گی ۔ اس سلسلہ میں ٹی ایس جینکو نے صدر نشین و ایم ڈی جینکو کی نگرانی میں اقدامات کا آغاز کردیا ہے ۔ جینکو اپنی ویب سائٹ کا آغاز کیا ہے ۔ اس سے ٹنڈرس کارپوریٹ مشین نظریات اور خدمات وغیرہ کے متعلق تفصیلات حاصل ہوسکیں گی ۔ ویب سائٹ کا 2 جولائی کو صدر نشین پربھاکر راؤ کے ہاتھوں افتتاح ٹی ایس جینکو کارپوریشن آفس ودیوت سدھا حیدرآباد میں آغاز عمل میں آیا ۔ ٹی ایس جینکو ویب سائٹ tgenco.telangana.gov.in کے آغاز پر صدر نشین ٹی ایس جینکو نے مبارکباد دی ۔۔