لکھنؤ۔ 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) صدر مایاتی نے دیوالی کے موقع پر ریاست کے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی خوشحالی کے لئے حکومت کو ایمانداری سے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ محترمہ مایاوتی نے بدھ کو یہاں جاری بیان میں کہا کہ لوگوں میں خوشی اور خوشحالی کیلئے ضروری ہے کہ معاشرے میں ہر قسم کے ظلم۔زیادتی، نسل پرستی، فرقہ پرستی اور استحصال کا خاتمہ ہو۔ انہوں نے خوشیوں کے تہوار دیوالی کے موقع پر فوجی جوانوں اور ریاست کے نوجوانوں، خواتین اور سبھی لوگوں کو دل سے مبارکباد دی اور نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ میری تمنا ہے کہ یہ تہوار لوگوں کی زندگی میں خوشحالی لے کر آئے ۔ ریاست کی سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ تہواروں کی خوشیوں میں لوگوں کو اپنے غریب اور ضرورت مند پڑوسیوں کو قطعی نظرانداز نہیں کرنا چاہیے ۔ خوشیاں بانٹنے سے بڑھتی ہیں ۔ اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ کم از کم اس تہوار میں کوئی غریب بھوکا نہ سونے پائے ۔ اپنی خوشیوں میں انہیں ضرورشامل کیجئے ۔ یقیناً آپ کی خوشیاں دوگنی ہوجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مرکز اور ریاست کی حکومتوں کو بھی اپنی یہ یقینی کرنا ہوگا کہ تہوار مکمل طور پر پرامن طریقہ سے منایا جائے ۔ کوئی بھی سماج عشمن عناصر اپنے ناپاک ارادوں میں کامیاب نہ ہوسکے ۔ محترمہ مایاوتی نے دیوالی، گووردھن اور بھیا دوج اور چھٹ پوجا کے لئے بھی لوگوں کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات پیش کیں۔