حیدرآباد 5 اگست ( سیاست نیوز ) وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی نے موٹر سیکل چلانے والوں کو بہر صورت ’ ہیلمیٹ پہننے ‘ کا مشورہ دیا اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ سڑک حادثات کا تدارک کرنے اور عوام میں بیداری پیدا کرنے تشہیری مہم چلانے پہل کریں ۔ آج جہانوی ویمنس کالج کے زیر اہتمام ’ راکھی باندھو ۔ ہیلمیٹ پہناؤ ‘ ریالی کا آغاز کرکے گاڑیاں چلانے والوں پر زور دیا کہ وہ اپنی زندگی کی حفاظت پر توجہ دیں۔ انہوں نے عوام سے خواہش کی کہ وہ ہمیشہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس عوام کو حادثات سے محفوظ رکھنے کوشاں رہتی ہے ۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر حادثات کے واقعات پیش آتے ہیں ۔ عوام کو چاہئے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور اپنی قیمتی زندگیوں کا تحفظ کریں ۔