عوام کو کمشنر پولیس انجنی کمار کی عید کی مبارکباد

حیدرآباد ۔ /15 جون (سیاست نیوز) کمشنر پولیس حیدرآباد مسٹر انجنی کمار نے عیدالفطر کے موقع پر حیدرآباد کی عوام کو مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے اپنے پیام میں کہا کہ ایک مہینہ طویل روزے رکھنے کے بعد عیدالفطر منائی جاتی ہے اور شہر حیدرآباد بالخصوص پرانا شہر گنگا جمنی تہذیب کا نمونہ پیش کرتا آرہا ہے ۔ انجنی کمار نے کہا کہ انہوں نے ماہ رمضان المبارک کے دوران پرانے شہر کا اپنے ماتحتین کے ساتھ دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے ٹھیلہ بنڈی اور چھوٹے تاجرین کے چہرے پر خوشیاں دیکھ کر انہیں بے حد مسرت ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ماہ رمضان المبارک میں مانگی گئی سب دعائیں قبول ہوئی ہیں اور آئندہ برسوں میں بھی شہر حیدرآباد فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور گنگا جمنا تہذیب کی مثال برقرار رکھے گا ۔ انہوں نے تمام مسلم بھائیوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔