سوپر اسٹار امیتابھ بچن، عامر خان، کیٹرینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ کی اسٹار کاسٹ پر بنی فلم جو 8 نومبر کو دنیا بھر میں ریلیز کے لئے تیار ہے کے پوسٹرس، پراموز اور ٹیزرس کی ایک کے بعد ایک ریلیز سے عوام میں اس فلم کو دیکھنے کا بے صبری سے انتظار ہو رہا ہے ۔ یش راج فلمس پروڈکشن کے بینر پر بنائی گئی اس فلم کا ڈائرکشن وجئے کرشنا آچاریہ نے کیا ہے۔ یہ فلم 1839 کی ایک تاریخ پر مبنی ہے۔ فلم کو مالٹا اور راجستھان کے بہترین لوکیشنس پر فلمایا گیا اسے ڈیجیٹل آئی ناکس فارمیٹ میں شوٹ کیا گیا ہے۔ اس فارمیٹ میں بنی یہ پانچویں ہندوستانی فلم ہے اس سے قبل دھوم 3، بینگ بینگ، باہوبلی 2 اور پدماوت کو بھی آئی ناکس فارمیٹ میں ہی شوٹ کیا گیا تھا۔