عوام کو وزیراعظم کی دسہرہ کی مبارکباد

نئی دہلی 3 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج قوم کو دسہرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ ہر ایک کو وجئے دشمی کی مبارکباد دیتے ہوئے میں کہنا چاہتا ہوں کہ حق ہمیشہ باطل پر غالب آتا ہے۔ مودی نے پہلی بار ابنائے وطن سے ریڈیو پر خطاب بھی کیا اور کھل کر اُن سے بات چیت کی اور کہاکہ ملک کی خوشحالی اور بہتری کے لئے اُنھیں اپنی صلاحیتوں کی شناخت کرنا اور اُنھیں استعمال کرنا ہوگا۔ بالی ووڈ اسٹارس نے بھی اپنے مداحوں کو دسہرہ کی مبارکباد دی ہے۔