جناب محمد فیروز خاں حلقہ اسمبلی نامپلی کے تلگو دیشم امیدوار کے وجئے نگر کالونی میں پیدل دورہ پر عوام کا تاثر
حیدرآباد ۔ 21 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : نامپلی حلقہ اسمبلی کے تلگو دیشم امیدوار جناب محمد فیروز خاں نے 20 اپریل اتوار کو 5 بجے شام حلقہ نامپلی کے وجئے نگر ڈیویژن علاقہ کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے عیدگاہ بلالی ، ہاکی گراونڈ ، پی ایس نگر ، کیلاش نگر ، اندرا نگر ، فیروز گاندھی نگر ، وجئے نگر کالونی ، میں پیدل دورہ کیا ۔ گھر گھر جاکر عوام سے ملاقات کی اور مسائل کے تعلق سے آگاہی حاصل کی بنیادی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ اس موقع پر بعض خواتین نے کہا کہ پانی پلانا نہ صرف اچھا عمل ہے بلکہ ثواب کا ذریعہ بھی ہے ایسے وقت آپ نے پانی کا انتظام کیا جب موسم گرما میں پانی کی شدید قلت تھی ایسے میں بعض مفاد پرست اس کارخیر میں رکاوٹ بننے کی کوشش کی ۔ اس طرح خود بھی کچھ کرنا نہیں چاہتے اور کوئی کررہا ہے تو اسے دیکھنا بھی نہیں چاہتے ۔ نوجوانوں نے کہا کہ کھیل کود کے معاملہ میں بھی کافی کارکردگی دکھائی ہے جو نوجوان کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں یا دیگر کھیلوں میں دلچسپی رکھتے ہیں ایسے نوجوانوں کی ہمت افزائی کی ۔ فیروز خان کرکٹ ٹورنمنٹ خود اس بات کا ثبوت ہے کہ کامیاب ہونے والی ٹیم کو ایک لاکھ روپئے نقد رقم دی گئی ہے ۔ بعض لوگوں کا کہنا تھا کہ ہم عزت کی زندگی جینا چاہتے ہیں ہماری اولاد کو تعلیم ملے یہی آرزو ہے ہر کوئی ترقی کرے یہی تمنا ہے ۔ نا اہل قائدین سے اور ان کی بے تکی فرقہ پرست باتوں سے ہم عاجز آچکے ہیں سب مل کر میل جول بڑا کر ترقی کرنا ہی بہتر ہے ۔ فرقہ پرست جو قائدین ہوتے ہیں وہ معصوم بھولے بھالے لوگوں میں فرقہ پرستی کا بیج بوتے ہیں اور اپنی گندی سیاست کے لیے لوگوں کی زندگیوں سے کھیلتے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ ایک سیکولر مضبوط امیدوار جو کہ ہندو اور مسلمان دونوں کو لے کر چلے عوام کو چاہئے ایسی تمام تر صلاحیتیں فیروز خاں میں موجود ہیں اس لیے وہ ہندو اور مسلمان دونوں میں مقبول لیڈر ہیں ان کی انسانی ہمدردی عملی زندگی میں ہندو اور مسلمان دونوں کو ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت ہے تو دراصل فرقہ پرست پریشان ہیں کہیں ہماری دوکان بند نہ ہوجائے مگر عوام کو ایسے قائد کی سخت ضرورت ہے اس لیے ہم فیروز خاں کی تائید میں ہیں ۔ مختلف لوگوں سے پیدل دورہ میں باتیں سننے کے بعد فیروز خاں نے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم شب و روز آپ کی خدمت کرنے کو تیار ہیں ۔۔