عوام کو محفوظ مقامات پر منتقلی کیلئے مشورہ

نئی دہلی ۔ 29 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) نائب وزیراعلیٰ مسٹر منیش سیسوڈیا نے آج دہلی کے نشیبی علاقوں کا دورہ کیا جہاں پر دریائے جمنا کا پانی داخل ہوگیا اور راحت و بچاؤ اقدامات کا بھی جائزہ لیاگیا کیونکہ جمنا ندی خطرہ کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے جس کی سطح کل تک 205.30 میٹر تک پہنچ گئی اور وام کو فوراً نشیبی علاقوں سے منتقل کردیا گیا ۔ چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ عہدیداروں کی ایک ہنگامی میٹنگ طلب کرلی ۔ مسٹر منیش سیسوڈیا نے اکثردھام اور پانڈو نگر کے علاقوں کے عوام کو منتقلی کا جائزہ لیا ۔