سرینگر۔ یکم ؍اگست (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر ہائیکورٹ نے آج نیم فوجی تنظیموں کے پیلیٹ بندوقیں استعمال کرنے پر مرکز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ عوام کو اپنے لوگ سمجھیں کیونکہ پیلیٹ بندوقوں کے استعمال سے لوگ بصارت سے محروم ہورہے ہیں۔ چیف جسٹس این پال وسنت کمار اور جسٹس مظفر حسین عطر نے کہا کہ سی آر پی ایف کے فوجیوں کو ان بندوقوں کے استعمال کی تربیت دی گئی ہے۔ حکومت کے اس دعویٰ سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
ملک میں برقی قلت کی تردید: وزیر توانائی
نئی دہلی۔ یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا میں آج مطلع کیا گیا کہ ریاستوں کے مطالبہ کی تکمیل کے لئے ملک میں برقی کی قلت نہیں ہے اور حکومت کی یہ کوشش ہے کہ سال 2022 ء تک 175 گیگاواٹ برقی پیداوار کا نشانہ حاصل کرلیا جائے۔ وزیر توانائی مسٹر پیوش گوئیل نے بتایا کہ کوڑا کرکٹ سے برقی پیداوار کے پراجیکٹ کی نیشنل گرین ٹربیونل اور سپریم کورٹ سے منظوری کا انتظار ہے اور اس خصوص میں جدید ٹکنالوجی استعمال کی جائے گی تاکہ ماحولیات متاثر نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں برقی کی کوئی قلت نہیں ہے۔ ہمارے پاس خاطر خواہ برقی موجود ہے اور کوئی ریاست مطلوب برقی خرید سکتی ہے۔