عوام ٹی آر ایس کو سبق سکھائیں پونم پربھاکر کی اپیل

حیدرآباد 5 مئی ( این ایس ایس ) تلنگانہ پردیش کانگریس کے ورکنگ صدر پونم پربھاکر نے آج ریاست کے عوام سے اپیل کی کہ وہ مجالس مقامی انتخابات میں کانگریس امیدواروں کو ووٹ دے کر ان کی کامیابی کو یقینی بنائیں اور ٹی آر ایس کو سبق سکھائیں ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ٹی آر ایس تمام مجالس مقامی کی اہمیت کو گھٹا دیا ہے اور عوام کیلئے یہ بہترین موقع ہے کہ وہ برسر اقتدار جماعت کو سبق سکھائیں۔ انہوں نے ایک بیان میں عوام سے اپیل کی کہ وہ کانگریس امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔ کانگریس کی کامیابی پر گاووں کو راست رقومات جاری کئے جائیں گے اور انہیں مستحکم کیا جائیگا ۔ چیف منسٹر کے سی آر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میںڈکٹیٹر راج چل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ریاست سینکڑوں لوگوں کی قربانیوں کے بعد تشکیل دی گئی تھی لیکن اب وہ صرف ایک خاندان کے ہاتھوں کھلونا بن کر رہ گئی ہے ۔