حیدرآباد 2 ستمبر ( این ایس ایس ) وزیر آئی ٹی کے ٹی راما راؤ نے آج کہا کہ پرگتی نیویدنا جلسہ اس قدر بہتر انداز میں منعقد کیا گیا کہ ریاست کے عوام اسے ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔ انہوں نے جلسہ کے مقام پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی تاریخ میں اتنا بڑا جلسہ کبھی منعقد نہیں کیا گیا تھا ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ اس جلسہ کے نتیجہ میں ٹی آر ایس کے کارکنوںاور کیڈر میں جوش و جذبہ میں اضآفہ ہوگا اور ریاست بھر میں پارٹی کی لہر پیدا ہوگی ۔ کے ٹی آر نے جلسہ کے انتظامات کی وجہ سے آج کابینہ کے اجلاس میںشرکت نہیں کی ۔