حیدرآباد۔/7 ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) تلنگانہ تلگودیشم پارٹی نے آج کہا ہے کہ ٹی آر ایس کی جانب سے اسمبلی کی تحلیل اور عاجلانہ انتخابات کی جلد بازی کیلئے انتظار میں ہیں کہ ٹی آر ایس کو سبق سکھایا جائے۔ ریاستی تلگودیشم پارٹی صدر ایل رمنا نے کارگذار وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کے اس بیان پر کہ ’’ ریاست میں تلگودیشم کا وجود ہے کہاں ہے؟ ‘‘ کو تکبر سے تعبیر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں تلگودیشم پارٹی کا وجود نہایت ہی مستحکم ہے اور آئندہ انتخابات میں کوئی بھی نئی حکومت بغیر ٹی ڈی پی کی مدد کے تشکیل نہیں پاسکتی۔