عوام اب خانگی ٹی وی چینلوں سے بیزار!صدرنشین پرسار بھارتی

نئی دہلی 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایسا معلوم ہوتا ہیکہ عوام اب خانگی ٹی وی چینلوں کے پروگراموں سے بھی بور ہوگئے ہیں کیونکہ ’پرائم ٹائم‘ کے زمرے میں جو پروگرامس پیش کئے جارہے ہیں وہ انتہائی حشک اور بور کردینے والے ہیں اور یہ صورتحال دوردرشن کیلئے موقع فراہم کرسکتی ہے کہ وہ ا پنے ناظرین کو دوبارہ راغب کرسکے کیونکہ اگر دوردرشن نے خود کو ایک اعلیٰ سطحی چینل کے طور پر ایک بار پھر منوالیا تو یہ ناظرین کا ہی فائدہ ہوگا۔ پرسار بھارتی صدرنشین اے سوریہ پرکاش نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ 28 اکتوبر کو سوریہ پرکاش کو پرسار بھارتی بورڈ کا صدرنشین مقرر کیا گیا تھا، نے کہا کہ دوردرشن کا آر ایس ا یس سربراہ موہن بھاگوت کا وجئے دشمی کے موقع پر ان کی تقریر نشر کرنا ایک صحیح فیصلہ تھا جس نے’خبروں کی دنیا‘ میں کھلبلی مچادی۔