حیدرآباد ۔ 30 ۔ مارچ : ( راست ) : عوامی ویلنس سنٹر ( یونانی ) کا افتتاح ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمود علی کے ہاتھوں 31 مارچ 11 بجے صبح سات گنبد روڈ ٹولی چوکی میں مقرر ہے ۔ اعزازی مہمانان ڈاکٹر اے راجندر ریڈی ڈائرکٹر ڈپارٹمنٹ آف ایوش پدم شری ایم اے وحید پروفیسر میر یوسف علی ایڈیشنل ڈائرکٹر یونانی ، پروفیسر منور حسین کاظمی ، ڈاکٹر اے نارائن ، ڈائرکٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ہریٹیج پروفیسر شہزادی سلطانہ پرنسپل نظامیہ طبی کالج ، ڈاکٹر سید اسد پاشاہ ، ڈاکٹر پی حسن احمد ممبر سی سی آئی ایم ڈاکٹر پروین سلطانہ سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ نظامیہ جنرل ہاسپٹل ، ڈاکٹر ابوالاعلی اشرف ، ڈاکٹر سید غوث الدین سابق مشیر یونانی ہوں گے ۔ ابوالحسن اشرف ڈائرکٹر نے شرکت کی اپیل کی ۔۔