عوامی نمائندوں کیخلاف مقدمات کا فیصلہ کرنے کا مطالبہ

فورم فار گڈ گورنینس کے عہدیداروں کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 4 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : فورم فار گڈ گورنینس کی جانب سے کئے گئے انالائسس کے مطابق 9 ارکان اسمبلی ، 11 ارکان پارلیمنٹ اور 3 ایم ایل سیز الزامات کا سامنا کررہے ہیں اور ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔ ان میں شامل ہیں ٹی آر ایس کے 22 ارکان اسمبلی ، تلگو دیشم کے 40 ارکان اسمبلی ، کانگریس کے 5 ، ایم آئی ایم کے 5 ، بی جے پی کے 4، وائی ایس آر سی پی کے 22 اور ایک آزاد رکن ۔ فورم فار گڈ گورنینس نے سپریم کورٹ کے احکام کے پیش نظر عوامی نمائندوں کے خلاف کیسیس کی یکسوئی کا حکومت سے مطالبہ کیا ۔ زائد از 99 ارکان اسمبلی کو الزامات کا سامنا ہے ۔ اور ان کے مقدمات آندھرا اور تلنگانہ میں زیر التواء ہیں ۔ آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے فورم فار گڈ گورنینس کے صدر جسٹس پدپا ریڈی اور دوسروں نے کہا کہ ایک سال قبل سپریم کورٹ آف انڈیا نے رٹ درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے حکم دیا تھا کہ عوامی نمائندوں کے خلاف عائد کئے جانے والے الزامات کے زیر التواء کیسیس کی ایک سال کے اندر یکسوئی کردینی چاہئے ۔۔