عوامی مقامات پر آتش بازی پر امتناع : کمشنر پولیس کے احکام

حیدرآباد۔ یکم نومبر ( این ایس ایس ) سٹی پولیس کمشنر انجنی کمار نے دیپاولی تہوار کے موقع پر 6 نومبر صبح 6 بجے سے 9 نومبر صبح 6 بجے تک عوامی مقامات پر آتش بازی پر امتناع عائد کردیا ہے ۔ کمشنر پولیس نے کہا کہ سپریم کورٹ احکام کے مطابق عوامی گذرگاہوں اور عوامی مقامات پر شام 8 بجے سے رات 10 بجے تک آواز پیدا کرنے والے پٹاخے چھوڑنے پر بھی مکمل امتناع رہے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ رات 8 تا 10 بجے جو آتشبازی کی جائیگی یا ڈرمس وغیرہ بجائے جائیں گے یا پھر جو دوسرے آلات وغیرہ بھی استعمال کئے جائیں گے ان میں آوازیں پولیوشن کنٹرول بورڈ کی مقررہ حد کے اندر ہی ہونی چاہئیں۔