حیدرآباد ۔ 28 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : عام آدمی پارٹی تلنگانہ اسٹیٹ نے 20 رکنی جی ایچ ایم سی کمیٹی تشکیل دی ہے جو عوام کے لیے شہر حیدرآباد سے متعلق مسائل بشمول برقی بحران ، سینٹیشن یونیورسل ایکسیس برائے آب ، ٹرانسپورٹ مسائل ، کمیونٹی ٹائیلٹس ، بہتر ویسٹ مینجمنٹ کے علاوہ دیگر مسائل کے لیے کام کرے گی ۔ کمیٹی مسائل کا تجزیہ کرے گی اور پارٹی کو اس کی رپورٹ پیش کرے گی۔ اس طرح عوامی مسائل کو متعلقہ عہدیداروں سے رجوع کیا جائے گا ۔ پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے آج یہاں مسٹر پی ایل ویشویشور راو ترجمان عام آدمی پارٹی تلنگانہ اسٹیٹ بہمراہ نمرتا جیسوال کنوینر ، مسٹر میر محمد علی خالد کو کنوینر ، جی ایچ ایم سی کمیٹی ، مسٹر آر وینکٹ ریڈی کنوینر عاپ تلنگانہ اسٹیٹ نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ عام آدمی پانی کے حصول میں مشکل اٹھا رہا ہے برقی اور حتیٰ کہ پیدائش و اموات کا صداقت نامہ حاصل کرنے میں دشواریوں کا سامنا ہے ۔۔