عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئے قانونی خدمات پر آج اجلاس

حیدرآباد ۔ 2 جنوری (راست) اسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سیول رائٹس کے زیراہتمام میٹرو پولیٹن لیگل سرویسیس اتھاریٹی کے اشتراک سے اجلاس عام بعنوان ’’عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئے قانونی خدمات‘‘ بہ شعور بیداری پروگرام 3 جنوری 10.30 بجے دن پدمانابھانگر کالونی کمیونٹی ہال، رنگ روڈ، نزد پلر نمبر 55 منعقد ہوگا۔ صدارت جسٹس ای اسمعیل کریں گے جبکہ مسٹر تری گن آتما ممبر میٹرو پولٹین لیگل سرویسیس اتھاریٹی، جناب عبدالجبار صدیقی، جناب محمد افضل کنوینر اے پی سی آر تلنگانہ مخاطب کریں گے۔ اس موقع پر نیشنل انٹی گریشن کے عنوان پر اسٹریٹ پلے پیش کیا جائے گا۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9700888119 پر ربط کریں۔