ڈھاکہ 30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش میں حکمراں عوامی لیگ نے حیرت انگیز قدم اُٹھاتے ہوئے اپوزیشن کے نوتشکیل شدہ نیشنل یونٹی فرنٹ (این یو ایف) سے غیر مشروط بات چیت کرنے سے اتفاق کرلیا ہے۔ جیل میں قید سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی بی این پی بھی اس فرنٹ میں شامل ہے۔ عوامی لیگ کے جنرل سکریٹری عبدالقادر نے پیر کو کہاکہ این یو ایف کی پیشکش کسی شرط کے بغیر آئی ہے اور ان کی پارٹی (عوامی لیگ) اس کو ’’سب کے لئے بات چیت کا کھلا دروازہ قرار دیتے ہوئے قبول کرلیا ہے۔ کمال حسین کی قیادت میں رواں ماہ کے اوائل میں یہ فرنٹ قائم کیا گیا تھا۔