عنقریب 10روپئے کے نئے سِکوں کی اجرائی

ممبئی۔/28جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) ریزرو بینک نے آج بتایا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی 125ویں یوم پیدائش یادگار تقاریب کے موقع پر جلد 10روپئے کا نیا سکہ جاری کیا جائے گا۔ آر بی آئی نے اعلامیہ میں بتایا کہ حکومت نے 10روپئے کے سکوں کی تیاری کیلئے منظوری دی ہے اور بہت جلد مارکٹ میں نئے سکے جاری کردیئے جائیں گے جس پر ڈاکٹر امبیڈکر کی تصویر آویزاں ہوگی۔