عنبر پیٹ میں سوچھ حیدرآباد پروگرام کا انعقاد

حیدرآباد ۔ 18 ۔ مئی : ( راست ) : سوچھ حیدرآباد پروگرام چناریڈی نگر ، عنبر پیٹ میں منعقد کیا گیا جس کے تحت دو بورویلس اور سنٹیکس ٹینکس کی فوری منظوری دی گئی ۔ علاوہ ازیں باپو نگر سے پٹیل نگر جو معین چیرو آؤٹ لیٹ کا حصہ ہے ، زیر زمین پائپ لائن کی منظوری اور ایم سی ایچ کالونی میں میٹرنٹی ہاسپٹل کے قیام کے لیے 10 لاکھ روپئے منظور کئے گئے جن میں بیت الخلاء اور دیگر تعمیرات شامل ہیں ۔ اس موقع پر 922 کے انچارج وزیر زراعت پوچارم سرینواس ریڈی ، آئی پی ایس انجن کمار ، ٹی آر ایس انچارج عنبر پیٹ ایڈلا سدھاکر ریڈی ، آر ڈی او ، نوڈل آفیسر سدھیر کمار ، ایم آر او عنبر پیٹ ، الیکٹرسٹی اور واٹر ورکس آفیسرس موجود تھے ۔ مقامی قائدین میں یسین شریف ، راما راؤ یادو ، اختر پاشاہ ، عادل ، واجد ، کرن یادو ، ریکھا اور دیگر موجود تھے ۔۔