عنبرپیٹ ہیڈ کوارٹر پر لاوارث گاڑیوں کا ہراج

گاڑی اونرس 31 اگست سے قبل دستاویزات کے ساتھ رجوع ہوں
حیدرآباد /21 اگست ( سیاست نیوز ) رچہ کنڈہ پولیس نے لاوارث گاڑیوں کو ہراج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تاہم پولیس نے عوام الناس سے درخواست کی ہے کہ وہ ان گاڑیوں کی تفصیلات کی جانچ کرلیں ۔ اگر کسی کا کوئی گاڑی پر قانونی حق ہوتا ہے تو وہ اس کو حاصل کرسکتے ہیں ۔ رچہ کنڈہ پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ گاڑی لائیٹ موٹر وہیکل ( ایل ایم وی ) گلی کوچوں محلوں اور بازاروں سے برآمد کی گئی ہے ۔ جن کو اسی حالت میں چھوڑ دیا گیا تھا ۔ پولیس نے ایسی تمام 115 گاڑیوں کو سٹی آرمڈ ریزر ہیڈ کوارٹر عنبرپیٹ میں رکھا گیا ہے ۔ جس کا اعلان امکان ہے کہ 4 ستمبر کے دن کیا جائے گا ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ان گاڑیوں کی تفصیلات کو ویب سائیٹ www.rachakondapolice.telangana.gov.in پر درج کیا گیا ہے ۔ اگر کسی شہری کا ان گاڑیوں پر حق بنتا ہے تو وہ 31 اگست سے پہلے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس ایڈمن سی اے آر ہیڈ کوارٹر عنبرپیٹ سے رجوع ہوسکتے ہیں اور ضروری دستاویزات پیش کرتے ہوئے گاڑی حاصل کی جاسکتی ہے ۔