حیدرآباد ۔ 5 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : عنبر پیٹ اسمبلی حلقہ کے صدر یوتھ کانگریس مسٹر پیر منیر احمد جابر کی صدارت میں ایک وفد نے ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر محمد محمود علی سے ملاقات کرتے ہوئے راحت نگر عنبر پیٹ میں مسلم قبرستان کے لیے اراضی مختص کرنے کی تحریری طور پر یادداشت پیش کی اور بتایا کہ مسلم آبادی میں اضافہ ہورہا ہے اور قبرستان کے لیے اراضی کی سخت ضرورت ہے ۔ موجودہ قبرستان میں اب مزید تدفین کی گنجائش نہیں ہے لہذا وقت اور ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے مسلم قبرستان کے لیے اراضی فراہم کی جائے ۔ ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر محمد محمود علی نے یادداشت پر ہمدردانہ غور کرنے کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر صدر جمعیتہ العلماء حافظ پیر شبیر احمد رکن قانون ساز کونسل کے علاوہ حسام الدین ، اقبال اور حمید کے علاوہ دوسرے موجود تھے ۔۔