عمر عبداللہ کی رہائش گاہ کے قریب فائرنگ

سرینگر ۔ 17 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : گوپکر روڈ پر وزیر اعلی جموں و کشمیر عمر عبداللہ کی رہائش گاہ ہے جہاں سیکوریٹی انتہائی سخت ہوتی ہے ۔ وہاں بی ایس ایف کے ایک جوان نے حادثاتی طور پر فائرنگ کردی جس سے علاقہ میں سنسی پھیل گئی ۔ کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے دریں اثناء بی ایس ایف ترجمان نے بھی حادثاتی طور پر گوپکر روڈ پر فائرنگ کے واقعہ کی توثیق کی اور کہا کہ اس حادثہ کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔ بی ایس ایف جوان نے کئی راونڈس فائر کیے ۔ حادثہ کے وقت وزیر اعلی عمر عبداللہ اپنی رہائش گاہ میں موجود نہیں تھے کیوں کہ وہ جموں میں اسمبلی انتخابات کے لیے مہم چلا رہے ہیں لیکن انہیں اس واقعہ کی اطلاع مل گئی جس پر انہوں نے اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی رہائش گاہ پر تعینات سیکوریٹی گارڈس پر انہیں مکمل اعتماد ہے ۔