انٹرنیشنل کانفرنس سے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف سوشل ڈیفینس کے ڈائرکٹر آنند کٹوچ کا خطاب
حیدرآباد ۔23 فبروری (سیاست نیوز) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف سوشیل ڈیفینس کے ڈائرکٹر آنند کٹوچ نے آج کہا کہ وزارت سماجی انصاف و امپاورمنٹ کی جانب سے بی پی ایل سیکشنس سے تعلق رکھنے والے عمر رسیدہ اشخاص کو مدد فراہم کرنے کیلئے ایک اسکیم بنا رہی ہے اور اسے اس مالیاتی سال میں شروع کیا جائے گا۔ ہیریٹیج فاونڈیشن کی جانب سے گلوبل ایجنگ نیٹ ورک کے تعاون و اشتراک سے ’’عمر رسیدہ اشخاص کیلئے خدمات‘‘ کے عنوان پر یہاں منعقد کی جارہی دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے حال ہی میں عمر رسیدہ لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے بجٹ مختص کیا ہے۔ مسٹر آنند نے کہا کہ نیشنل پالیسی فار اولڈر پیوپل 1999ء پر حکومت کی جانب سے نظرثانی کی اسے اب نیشنل پالیسی فار سینئر سٹیزنس کہا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اس نئی پالیسی میں عمر رسیدہ اشخاص کی فلاح و بہبود کیلئے اور انہیں بہتر سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کئی خصوصیات ہوں گی۔ مسٹر آنند نے کہا کہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف سوشل ڈیفینس (NISD) کی جانب سے عمر رسیدہ لوگوں کی مدد کیلئے ٹرینڈ میان پاور کی ضرورت پر زور دیا جارہا ہے اور اس سلسلہ میں ہم ٹریننگ پروگرامس شروع کررہے ہیں اگرچیکہ اس طرح کے پروگرامس میں لوگ کم دلچسپی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ تاہم ہم زیادہ لوگوں کو ٹریننگ دینے کیلئے کام کریں گے۔