اسلام آباد ، 2 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے 16 ڈسمبر کو ملک گیر بند منانے کے اپنے منصوبہ میں کچھ تبدیلی ہے کیونکہ یہ تاریخ پاکستانی آرمی کی بنگلہ دیش میں باقاعدہ خودسپردگی کی تاریخ سے ٹکراتی ہے ۔ چنانچہ عمران نے اب نواز شریف حکومت کے خلاف اپنے احتجاج کو دو یوم آگے بڑھاکر 18 ڈسمبر کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔