اسلام آباد۔ 11 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے ملک کے عوام سے 14 اگست کو یوم آزادی پورے جوش و خروش کے ساتھ منانے کی اپیل کی ہے ۔عمران خان نے ٹوئٹ کیا : ’’میں چاہتا ہوں کہ ملک کے سبھی لوگ 14 اگست کو یوم آزادی پورے جوش و خروش کے ساتھ منائیں،ہم اب نئے پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیں اور انشاء اللہ، جناح کے خوابوں کی تعبیر حاصل کریں گے ‘‘۔پی ٹی آئی نے جمعہ کو اعلان کیا کہ عمران خان 18 اگست کو وزیر اعظم کے عہدہ کا حلف لیں گے۔پارٹی نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ قومی پارلیمنٹ کے نو منتخب ممبران 13 اگست کو حلف لیں گے ۔