واشنگٹن2 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر کی ملاقات کا خیر مقدم کرتے ہوئے پاک افغان تعلقات کو علاقائی تعاون، ہم آہنگی کا اہم جز قرار دیدیا۔امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے اوآئی سی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم عمران خان اور افغان صدرکے درمیان ہونے والی ملاقات کاخیرمقدم کیا ہے۔