عمران خان کو پاکستان الیکشن کمیشن کی نوٹس

اسلام آباد ۔24 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کرکٹر سے سیاستداں بنے عمران خان کے خلاف ہتک عزت کی نوٹس روانہ کی ہے جو مبینہ طورپر عمران خان کے اُس بیان کے بعد جاری کی گئی ہے جہاں انھوں نے الیکشن کمیشن پر جانبداری کا الزام عائد کیا تھا ۔ نوٹس کی اجرائی پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کو کل جاری کی گئی اور اُن سے خواہش کی گئی ہے کہ 21 فروری تک نوٹس کاجواب داخل کریں۔ دوسری طرف انگریزی اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق ہتک عزت کی نوٹس دراصل پارٹی سے علحدگی اختیار کرنے والے ایک رکن اکبر بابر نے داخل کی ہے ۔ عمران خان نے الیکشن کمیشن پر اُن کی پارٹی (پی ٹی آئی ) کے ساتھ جانبدارانہ رویہ اختیار کرنے کا الزا م عائد کیا تھا ۔