پشاور۔3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) عمران خان کو جو پاکستان کے نئے وزیراعظم بننے والے ہیں پاکستان کے انسداد رشوت ستانی ادارہ نے سمن جاری کیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے سرکاری ہیلی کاپٹرس کا غلط استعمال کیا ہے جس کی وجہ سے خیبر پختونخواہ کو 2.17 بلین روپئے کا انقصان ہوا۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ قومی احتسابی بیورو نے 65 سالہ پاکستان تحریک انصاف چیرمین کو خیبر پختونخواہ میں 7 اگست کو حاضر ہونے کا سمن دیا ہے۔ عمران خان کی پارٹی 2013ء سے صوبائی حکومت میں ہے۔ قومی احتسابی بیورو ان الزامات کی تحقیقات کررہی ہے کہ کرکٹر سے سیاستداں بننے والے عمران خان نے صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹرس کا بے جا استعمال کیا ہے۔ 72 گھنٹے تک وہ اس ہیلی کاپٹرس کو استعمال کرتے رہے ہیں۔ عمران خان کو اس سے قبل بھی 18 جولائی کو سمن دیا گیا تھا لیکن وہ حاضر نہیں ہوئے تھے۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہیکہ ایک ایسے وقت جب عمران خان پاکستان کے نئے وزیراعظم کے عہدہ کا حلف لینے والے ہیں، اس نوعیت کے سمن جاری کرنے سے ادارہ کو گریز کرنا چاہئے تھا۔