عمران خان کو حلف برداری کی مشروط اجازت

اسلام آباد ۔ /7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان الیکشن کمیشن نے آج عمران خان کو قومی اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے حلف برداری کی مشروط اجازت دی ۔ انہوں نے دو انتخابی حلقوں سے کامیابی حاصل کی ہے جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔انہیں دیگر تین حلقوں سے بھی کامیاب قرار دیا گیا جہاں /25 جولائی کو عام انتخابات منعقد ہوئے تھے تاہم اس سلسلے میں سرکاری اعلامیہ ہنوز جاری نہیں ہوا ۔ 65 سالہ پاکستان تحریک انصاف کے صدر کو بحیثیت رکن قومی اسمبلی 3 انتخابی حلقوں سے حلف برداری کی مشروط اجازت دی گئی ہے جس کا انحصار الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلہ پر ہوگا جہاں ان کے خلاف انتخابی باضابطہ اخلاق کی خلاف ور زی کا مقدمہ زیر دور ان ہے ۔ یہ ہنوز معلوم نہیں ہوسکا کہ کیا عمران خان آئندہ وزیراعظم پاکستان کی حیثیت سے بھی حلف لیں گے ۔