عمران خان کا ہندوستان کے ساتھ رویہ میں تبدیلی ناممکن : ماہرین

نئی دہلی ۔ 26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت ہند کے ساتھ حکومت پاکستان کے رویہ میں تبدیلی کا بہت کم امکان ہے حالانکہ عمران خان ملک کے متوقع نئے وزیراعظم ہیں۔ کرکٹ کھلاڑی سے سیاستداں بننے والے 65 سالہ عمران خان کی زیرقیادت پاکستان تحریک انصاف واحد سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے حالانکہ اسے تشکیل حکومت کیلئے درکار اکثریت حاصل نہیں ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی پارٹی دوسرے مقام پر ہے۔ ماہرین کا خیال ہیکہ عمران خان کو پاکستان کی فوج کی تائید حاصل ہے اور ان کے دوراقتدار میں پاکستان کی فوج کا موجودہ رویہ برائے ہندوستان جاری رہنے کی توقع ہے۔ گذشتہ چند دنوں سے دونوں ممالک کے درمیان دہشت گرد حملوں کی وجہ سے کشیدگی پیدا ہوگئی ہے اور ہندوستان میں پاکستانی دہشت گردوں کی کئی تنظیموں کے پوشیدہ اڈے قائم ہوچکے ہیں۔