اسلام آباد ، 4 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) عمران خان جو پاکستان کے نئے وزیراعظم بننے والے ہیں، وہ عہدہ کا حلف 14 اگسٹ کو ملک کے یوم آزادی پر لے سکتے ہیں، ایک میڈیا رپورٹ نے آج یہ بات کہی۔ عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 25 جولائی کے انتخابات میں واحد بڑی جماعت بن کر اُبھری اور 270 پارلیمانی حلقوں میں مسابقت کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی 116 نشستیں جیتے ہیں۔ قبل ازیں 30 جولائی کو 65 سالہ عمران نے وزیراعظم کی حیثیت سے 11 اگسٹ کو حلف لینے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا تھا جبکہ اُن کی پارٹی نے اعلان کیا تھا کہ وہ اکثریتی حکومت تشکیل دینے کیلئے وہ اتحادی بات چیت کے ذریعے ایوان زیریں میں معقول نشستیں حاصل کرچکی ہے۔