عمران خان کا سعودیہ کو دوسری مرتبہ دورہ ؟

اسلام آباد ۔ 18 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان 23 اکٹوبر کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے جو صرف زائد از ایک ماہ میں نقدی سے مالا مال سلطنت کو ان کا دوسرا دورہ ہوگا، ایک میڈیا رپورٹ نے آج یہ بات کہی جبکہ پاکستان اپنی معیشت کو درست کرنے کی کوششوں میں لگا ہوا ہے۔ نامعلوم ذرائع کے حوالہ سے جیو نیوز نے کہا کہ عمران سعودی عرب جائیں گے اور 3 نومبر کو چین کا دورہ مقرر ہے۔