عمران خان متحدہ قومی مومنٹ کے مستحکم گڑھ میں

کراچی۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) تحریک ِ انصاف کے صدر عمران خان نے آج ایم کیو ایم کے مستحکم گڑھ کا دورہ کیا ہے لیکن انہیں بہت کم مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، حالانکہ انہوں نے کراچی میں اپنی واپسی کا عہد کیا ۔ انہوں نے ضمنی انتخابات کے لئے اپنی پارٹی کی انتخابی مہم چلاتے ہوئے ایک مصروف دن گذارا۔ گزشتہ 25 سال سے اس انتخابی حلقہ پر ایم کیو ایم کا قبضہ ہے۔ انتخابی مہم میں عمران خان کی شریک حیات ریحام خان بھی شامل تھیں۔ جناح گراؤنڈ عزیز آباد پر وہ ایک موٹروں کے قافلے میں پہونچے تھے۔ قبل ازیں دونوں پارٹیوں میں جھڑپوں کے پیش نظر عمران خان واپس ہوگئے تھے۔