کراچی، 24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دھرنوں کے بعد میاں صاحب نے نہیں بلایا ہم خود چل کر گئے، عمران خان سیاسی طور پر نابالغ ہیں وہ انتہاء پر چلے جاتے ہیں، دھرنوں سے جمہوریت کو نہیں معیشت کو خطرہ ہے۔ نجی ٹی کو دیئے گئے انٹرویو میں زرداری نے کہا کہ دھرنوں کے بعد نوازشریف نے انہیں نہیں بلایا بلکہ ہم خود چل کر گئے تھے اور یہ پیپلزپارٹی کا اپنا اقدام تھا، پیپلزپارٹی اس وقت اپوزیشن میں ہے اور یہ مت بھولیں کہ سینیٹ میں آج بھی ہم اکثریت میں ہیں۔ انہوںنے کہا کہ جمہوریت کا تحفظ ہماری بھی بلکہ پوری پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے، میموگیٹ میں نوازشریف نے جو بھی کیا وہ ان کا فعل ہے اور رہے گا ہم نے جو کچھ کیا وہ ہمارا فعل ہے اور رہے گا۔