عمران خان آئندہ وزیراعظم پاکستان‘ آج اعلان

اسلام آباد ۔ 5اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) عمران خان کو کل پاکستان تحریک انصاف پارٹی کی جانب سے آئندہ وزیراعظم پاکستان کے عہدہ کے پارٹی امیدوار کی حیثیت سے اعلان کیا جائے گا ۔ 15تا 20وزراء پر مشتمل کابینہ کے ابتدائی مرحلہ کا اعلان بھی ممکن ہے ۔ ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے بموجب 65سالہ عمران خان کی پارٹی تحریک انصاف کو 25جولائی کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی سب سے بڑی پارٹی کی حیثیت حاصل ہوئی ہے ۔تاہم تشکیل حکومت کیلئے درکار اکثریت اس کو حاصل نہیں ہے ۔ تاہم مبینہ طور پر تحریک نے آزاد ارکان اسمبلی کی تائید سے حکومت تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔