مسقط:خلیج سلطنت میں ایک روزدوسرے مجالس مقامی انتخابات میں‘سات خواتین میونسپل کونسل کے لئے منتخب ہوئیں‘و زارت داخلہ کی جانب سے ووٹوں کی گنتی کے بعد یہ نتائج کا اعلان کیاگیا۔کل رائے دہندوں نے حق رائے دہی میں حصہ لیا تاکہ11میونسپل حلقوں کے لئے 731میں سے 202امیدوار وں اور سات خواتین کو کونسل لہ لئے منتخب کرسکیں۔ جوسابق انتخابات سے تین خاتون امیدواروں کا اضافہ ہے۔
سال 1994عمان خلیج کی پہلی شاہی حکومت بنا جس نے خواتین کو رائے دہی کا حق دیا اورسال 2011میں سلطا ن قابوس جو پچھلے چالیس سے حکمرانی کررہے ہیں نے فرمان جاری کرتے ہوئے میونسپل کونسل انتخابات کا اعلان کیا۔عمان نے حالیہ عرصہ میں اصلاحات کے ضمن میں محدود اقدامات اٹھائے ہیں ‘ اگرچیکہ سیاسی جماعتوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
کونسلر کو چار سالوں تک خدمات انجام دینا ہوتا ہے جبکہ ان کے اختیارات محدود رکھے گئے ہیں جبکہ انتظامیہ میونسپلٹی کے لئے چیرمن او رڈپٹی چیرمن کا تعین کرتا ہے جو منتخب لوگوں میں نہیں ہوتا۔وزارت داخلہ نے بتایا کہ 623,224رائے دہندوں میں39.85رجسٹرڈ ووٹرس نے اپنے حق رائے کا انتخابات میں استعمال کیا۔
عمان کی مجموعی آبادی4.5ملین ہے جس میں سے بیرونی لوگ 46فیصد ہیں ‘ قومی سطح پر عمان کی محدود اختیارات کے ساتھ مجلس شوریٰ ہے ‘ جس کی تعداد 85اراکین پر مشتمل ہے۔سال2011قابوس نے اطراف واکناف کے عرب ممالک میں سماجی سطح پر پیدا ہونے والی بے چینی کے بعد مجلس شوریٰ کے اختیارات میں اضافہ کیا تھا