راجکوٹ ، 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انڈین کوسٹ گارڈ اور اسٹیٹ مرین پولیس نے آج 17 ارکان عملہ کو بچا لیا، جن میں سے 15 پاکستانی ہیں، جو اُس عمانی جہاز پر سوار تھے جو گجرات کے ضلع امریلی میں پیپاواو پورٹ سے تقریباً دس ناٹیکل میل دور غرق ہوگیا۔ یہ جہاز ’عبداللہ‘ الانگ شپ بریکنگ یارڈ کی طرف گامزن تھا۔ تمام 17 ارکان عملہ بشمول ایک ہندوستانی بچا لئے گئے ہیں۔