آگرہ : ہولی تہوار سے کچھ دن پہلے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ نے اعلی عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا ۔اس اجلاس میں یوگی نے عہدیداروں کو حکم دیا کہ اس سال ہولی تہوار کے پیش نظر سخت چوکسی اختیار کریں ۔
اور حکم دیا کہ حساس علاقوں میں مساجد کو کپڑوں سے ڈھانک دیں تاکہ ہولی کا رنگ گر نہ پائے۔اور یوگی نے عہدیداروں کو حکم دیا کہ اس موقع پر کسی قسم کا کوئی فساد نہ ہونے پائے۔
علیگڑھ کے سینئر سپرینڈنٹ آف پولیس راجیش پانڈے نے ٹائمس آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ احتیا طی طور پر مساجد کو ڈھانک دیاگیا ہے تاکہ کوئی نا خوش گوار واقعہ پیش نہ آئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہولی کے پیش نظر مساجد میں نماز کے اوقات میں تبدیلی کرتے ہوئے آدھا گھنٹہ آگے بڑھا دیا ہے۔
مفتی حمید خالد نے اس موقع پر ا ن اقدامات کی ستائش کی اور کہاکہ نماز کا وقت تبدیل کر نے پر مسلمانوں کو کوئی اعترازض نہیں ہے۔
ایس ایس پی نے کہا کہ حساس علاقوں میں مساجد کو ڈھانک دیا گیا ہے۔