نئی دہلی۔5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پولیس کے مطابق دہلی کے نواح میں واقع علی پور میں آج صبح پولیس کے ساتھ شوٹنگ میں ملوث گینگ کے تین ممبران کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار کئے گئے افراد منجیت 23 سالہ، نتیش 21 سالہ اور مہیش 25 سالہ کا تعلق ٹلو گینگ سے ہے۔ پولیس کے مطابق منجیت ایک شخص ارمان کے قتل کے سلسلہ میں مطلوب تھا جس کا تعلق گوگی گینگ سے ہے۔ اسے سے حاصل کردہ اطلاع کے بعد پولیس نے بودھ پور روڈ پر صبح 5:05 بجے ایک جال بچھادیا تھا اور جی ٹی کرنال روڈ سے آنے والی ایک سفید رنگ کی اسکوٹر کو روک لیا گیا اور جب اسکوٹر کو روکا گیا تو دو افراد بھاگنے کی کوشش کرنے لگے اور پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کرکے انہیں زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔